مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ، اسرائیلی وزیراعظم سے اگلے ہفتے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس سارہ سینڈرز کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ پیر کو اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ملاقات میں امریکہ اسرائیل مشترکہ مفادات اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کی جائے گی، منگل کو دونوں رہنما عشائیہ بھی شرکت کریں گے۔
آپ کا تبصرہ